غزل: کیا تجھے مجھ پہ اعتبار نہیں؟
کیا تجھے مجھ پہ اعتبار نہیں؟
یعنی تجھکو مجھسے پیار نہیں
یہ محبت جو میں نے ہاری ہے
یہ میری جیت ہے ہار نہیں
میری زندگی کا مسئلہ یہ ہے
مجھے ہی اس پہ اختیار نہیں
یہ جو مجھ پہ اسکا جادو ہے
کیا اسکا کوئی بھی اتار نہیں؟
نجفیؔ اِس پُرآشوب راستے میں
مجھکو لگتا ہے کوئی خار نہیں
شاعر: سیف نجفیؔ
Comments
Post a Comment